counter easy hit

شہبازشریف کی واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ منصوبے کی تاخیر پر برہمی

Shahbaz Water Transport Development

Shahbaz Water Transport Development

لاہور……پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےاِن لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ منصوبےکےبعض امور میں تاخیر پر برہمی کااظہارکرتے ہوئےمتعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔انہوں نے کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی اورکہاکہ تاخیرکےذمےداروں کےحوالےسےرپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں اِن لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ منصوبےپرغورکیاگیا،محمدشہبازشریف کاکہناتھاکہ وسائل قوم کی امانت ہیں،جن کابَروقت استعمال یقینی بنانا متعلقہ محکمےکی ذمےداری ہے،انہوں نےمنصوبےکےضروری امور میں تاخیرپربرہمی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ ذمےداروں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔