counter easy hit

شہباز شریف کی مظفر گڑھ میں دہشتگردی منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں حضرت امام حسین علیہ سلام کے چہلم پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ پولیس کی بہادری اور جرأت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے۔ انہوں نےزخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔