counter easy hit

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات

شہباز شریف : وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی وفد نے ملاقات کی اور ملاقات میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کوجلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی وفد نے اورنج لائن Shahbaz Sharif meets Chinese delegationمیٹروٹرین کی آزمائشی سروس پرشہباز شریف کو مبارکباد بھی دی۔ شہبازشریف کا چینی وفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ یہ منصوبہ چین کے صدراوروزیراعظم کاپاکستان کے عوام کےلئے تحفہ ہے۔ منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میرا مشن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے میں تاخیر کا ازالہ ہم نے مل کر کرنا ہے۔ ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب آغاز اہم سنگ میل ہے۔ اس موقع پر صدر نورینکو گروپ کا کہنا تھا کہ مجھے”شہباز سپیڈ”کے عملی مشاہدے سے بہت خوشی ہوئی۔ آپ کے کام کرنے کی رفتار حیرت انگیز حد تک غیر معمولی ہے۔