counter easy hit

’’ شہباز شریف نے کوٹ لکھ پت جیل میں قیدیوں کی ویلفیئر کے لیے 10 لاکھ روپے دیئے، اپنی ضمانت ہوئی تو۔۔۔ ‘‘ ارشاد بھٹی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ حامد میر بھی دنگ رہ گئے

Shahbaz Sharif has given a million rupees for the welfare of prisoners in Kot Lakhpat Jail. "Irshad Bhatti revealed that Hamid Mir was also stunned

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہناشریفوں کا مائینڈ سیٹ،شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل پہنچے،دس لاکھ قیدیوں کی ویلفیر کیلئے دئیے،ضمانت ہوئی تو اپنا خرچہ کٹوا کر باقی 9 لاکھ 41 ہزار لے کر چلتے بنے۔ تفصیلات کے مطابق مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب سینئر اینکر حامد میر کی جانب سے پیغام شیئر کیا گیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’’مریم نواز کا مقابلہ کھٹملوں سے شروع ہو چکا ہے اس لڑائی میں آخرکار کون جیتے گا آپ اچھی طرح جانتے ہیں ‘‘۔

حامد میر کے اس ٹویٹ پر سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی بھی میدان میں آگئے اور حامد میر کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھائی جان مزے کی بات سنیں،شریفوں کا مائینڈ سیٹ،شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل پہنچے،دس لاکھ قیدیوں کی ویلفیر کیلئے دئیے،ضمانت ہوئی تو اپنا خرچہ کٹوا کر باقی 9 لاکھ 41 ہزار لے کر چلتے بنے۔۔اور ہاں جس دن مقابلہ اصل کھٹملوں سے ہو گیا،اس دن جیت کھٹملوں کی ہی ہو گی‘‘۔

اپنے ایک اور پیغام میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’بھائی جان کوٹ لکھپت جیل لاہور میں،لاہور پنجاب میں اور پنجاب پر نوازشریف2بار اور شہبازشریف3بار حکمرانیاں کرگئےپھر بھی کھٹمل ختم نہ ہو سکے،حیرت۔۔پھر پنجاب کی32ہزار4سو قیدی گنجائش والی41جیلوں میں48ہزار2سو قیدی،جس میں829خواتین،727بچے،ایک نظر ان پر بھی،یہ تو مریم کےکھٹملوں سےبھی بدتر‘‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website