counter easy hit

زعیم قادری کے ساتھ معاملات سلجھانے کے لیے شہباز شریف ان کے پاس جارہے ہیں

لاہور: حکومت پنجاب کے سابق ترجمان زعیم قادری کو مسلم لیگ ن کی طرف سے الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملاتوانہوں نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،صرف یہی نہیں بلکہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن چھوڑ نے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ لاہور حمزہ شہبازاور اس کے باپ کی جاگیرنہیں، وہ مالشیے یا پالشیئے بن کر نہیں رہ سکتے ۔اس پریس کانفرنس کے بعد نوازشریف کی ہدایت پر برطانیہ میں موجود شہبازشریف بھی لاہور واپس آگئے اور اب سینئر صحافی افتخار احمد نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا۔

افتخار احمد کے اس انکشاف پر عماربٹ میدان میں آگئے اور تجویز دی کہ ’زعیم قادری کو ٹکٹ جاری کر کے وحید عالم خان کو آزاد الیکشن لڑنے کا کہا جائے اور اندر کھاتے وحید عالم خان کو فُل سپورٹ کرکے جتوایا جائے، پھِر زعیم قادری کو اسکی اوقات یاد دلائی جائے، یہ شخص زیادہ ہی بد اخلاق اور خود غرض ہے‘۔

ایک اور صارف نے استفسار کیا کہ ’شہباز شریف کیا وہاں جا کر بتائیں گے کہ ہاں لاہور حمزہ کے باپ کی ہی جاگیر ہے اور قادری صاب مان جائیں گے ؟؟؟‘

عاصم تصور نے لکھا کہ ’’زعیم قادری کی گفتگو کے بعد بھی اگر واقعی ایسا ہے تو یہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا بڑا پن ہے‘۔

علی مرتضیٰ ہاشمی نے فضول کوشش ہے ، اب اگرزعیم قادری مان گئے تو یہ تھوکا چاٹنے کے مترادف نہیں ہوگا ؟