counter easy hit

اب پارٹی میں کن لوگوں کو اہمیت دی جائے گی ؟ شہباز شریف نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ہدایت جار کی ہے کہ پارٹی میں ان لوگوں کو نمائندگی دی جائے جوپارٹی سے نظریاتی وابستگی رکھتے ہوں ۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں سے پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی.

اجلاس اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلہ کیے گئے اور اس موقع پر شہبازشریف نے ہدایت جاری کی ہے کہ پارٹی کی تنظیم نو کاعمل تیزی سے مکمل کیا جائے، پارٹی سے نظریاتی وابستگی رکھنے والےکارکنان کو آگے لایا جائے. شہبازشریف نے مزید کہا کہ پارٹی کے تمام شعبوں کو مربوط اندازمیں توسیع دی جائے کیونکہ انھوں نے ن لیگ کوملک کے کونے کونے تک پھیلائیں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نو سے پارٹی میں ایک نئی روح پیداہوگی. واضح رہے کہ میاں نوازشریف کے پارٹی عہدے کے لیے نااہل ہونے کے بعد شہبازشریف نے مسلم لیگ کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا. یاد رہے کہ اس وقت شہباز شریف نیب کیسز میں زیرحراست ہیں.