counter easy hit

شہبازشریف قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی کیخلاف میدان میں آ گئے ایسا جواب دیدیا کہ قومی اسمبلی میں ہرکوئی دیکھتا رہ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرپر ہیلی کاپٹر کیس میں نیب کا سایہ دن رات منڈلاتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان پر بھی نیب میں مالم جبہ میں اراضی لیز پر دینےسے متعلق کیس ہے۔ قومی اسمبلیمیں شاہ محمود قریشی کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ وزیر خارجہ ایسی بات لے آئے کہ میں خاموش نہیں رہ سکا، چیئر مین پی اے سی کے انتخاب پر اپوزیشن کا فیصلہ ہٹ دھرمی نہیں ہے اور میں شاہ محمود قریشی کی بات سے 100 فیصد اختلاف کرتا ہوں ، وزیر خارجہ نے کہا کہ شہبازشریف پر نیب کیس ہے اور ہمارا کچھ لینا دینا نہیں ، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے یہ ایسا ہی ہے کہ دو جمع دو ،، نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمودقریشی کی بات حقائق کامنہ چڑانے کے مترادف ہے کیونکہ عمران خان پرہیلی کاپٹرکیس میں نیب کاسایہ دن رات منڈلاتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان پر بھی نیب میں مالم جبہ میں اراضی سے متعلق کیس ہے ۔وزیر خارجہ وہ لاجک نہ لے کر آئیں جس کا دفاع نہ صرف آپ کیلئے مشکل ہو جائے بلکہ آپ کی پوری پارٹی کیلئے مشکل ہو ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت ہوا تھا جبکہ ہم نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو چارٹر آف اکانومی کی تجویز دی تھی جسے انہوں نے حقارت سے مسترد کر دیا اور اب یہ جاگ گئے ہیں