لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے حوالے سے حتمی سفارشات مرتب کی گئیں۔ شرکا نے نیب مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ ملکی و سیاسی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔








