counter easy hit

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور۔۔۔۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی خارجہ اوردولت مشترکہ آفس کے ڈائریکٹر جوناتھن ایلن نے ملاقات کی،جوناتھن ایلن نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی تعریف کی ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز پروجیکٹ میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے ، پاکستان میں پرامن اور برداشت پر مبنی معاشرہ پروان چڑھے گا۔ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے وسائل کی فراہمی پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے، اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے، آئندہ بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ 3برسوں میں 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔