counter easy hit

سی پیک بلوچستان میں بن رہا ہے اور ترقی لاہور میں، گوادر کے طلبا کا وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال

shahbaz sharief answerless

shahbaz sharief answerless

 لاہور: گوادر کے طلبا نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گوادر میں بن رہا ہے اور ترقی لاہور میں ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوادر سے تعلق رکھنے والے طلبا کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی تو طلبا سی پیک سے بلوچستان کو محروم رکھنے پر پھٹ پڑے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ سی پیک کا سن سن کر تھک چکے ہیں، منصوبہ گوادر میں بن رہا ہے اور ترقی لاہور میں ہو رہی ہے۔

طلبا نے کہا کہ ہمارے پاس پینے کے لئے نہ تو صاف پانی میسر ہے اور نہ ہی کپڑے استری کرنے کے لئے بجلی  لیکن جب سیاستدان گوادر کا دورہ کرتے ہیں تو لوڈ شیڈنگ ختم ہو جاتی ہے۔ طلبا نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے کے لئے طالب علموں کو بھی لاہور سے بھیجا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website