counter easy hit

شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے انڈونیشی صدر کے نام پیغام

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث شدید جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشی صدر کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے‘۔ ’ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ ہولناک خبر موصول ہوئی، ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہیں‘۔

SHAH SALMAN, AND, MUHAMMAD BIN SALMAN, MESSAGE, FOR, PRESIDENT, OF, INDONESIA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website