counter easy hit

میرٹ کا راگ الاپنے والی حکومت عوام کو مسلسل بے وقوف بنا رہی ہے،سید ظریف شاہ

, Shah said Zarif

, Shah said Zarif

پیرس(عمیر بیگ)تحریک انصاف عوام کے دلوں میں حکومت کرتی ہے،میرٹ کا راگ الاپنے والی حکومت عوام کو مسلسل بے وقوف بنا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی آواز بن چکے ہیں،ملک میں مہنگائی ، لاقانونیت، بدامنی بے روزگاری،بجلی گیس کی بندش سے شہری پریشان ہو چکے ہیں،موجودہ حکومت نے پٹرول سستا کرنے کی بجائے ٹیکس لگا کر اپنی آمدن شروع کر دی ہے ،انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آئی ہیں،جس کے بعد حکومت نے قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا ہے،جو عوام پر سرا سر ظلم ہے اور پاکستان تحریک انصاف اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔