counter easy hit

شاہ رخ خان ’’فین‘‘ کے ذریعے بچوں کو متاثر کرنے کے خواہاں

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’’فین‘‘ کے ذریعے بچوں کو متاثر کرنے کے خواہاں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کا کہناہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’’فین‘‘ کے لئے بہت محنت کررہے ہیں جس کی وجہ فلم بین بچے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ’’فین‘‘ کے ذیعے بچوں کی محبت فلموں سے مزید بڑھے۔

واضح رہے کہ ’’فین‘‘ میں شاہ رخ خان فلمی ستاروں کے مداح کا کردار ادا کررہے ہیں اور یہ فلم رواں برس ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔