counter easy hit

وزیر اعظم قومی اسمبلی آئیں، پی ٹی آئی شور شرابہ نہیں کریگی: شاہ محمود

 Shah Mehmood

Shah Mehmood

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی آئیں، اپوزیشن منتظر ہے، صرف وزیر اعظم کی تقریر نہیں سوالات کے جواب بھی چاہیں، تحریک انصاف ایوان میں شائستگی کا مظاہرہ کرے گی، کسی قسم کا شور شرابہ نہیں کیا جائے گا۔
لاہور: (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف نے بھی اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر کسی قسم کا شور شرابہ نہیں کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو وزیر اعظم سے سوالات کے جواب چاہیں، وزیر اعظم اسمبلی آئیں ہم انتظار کریں گے، کسی قسم کی نعرے بازی نہیں کرینگے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے، متحدہ اپوزیشن کل قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے تین بجے اپوزیشن چیمبر میں اکٹھی ہو گی اور لائحہ عمل طے کرے گی۔