counter easy hit

پاک امریکا وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر غور

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل اور لویہ جرگہ کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں امن واستحکام کیلئے کی جانے والی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مائیک پومپیو کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور شراکت میں اضافے کا منتظر ہوں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان اور امریکا اتحادی ہیں۔ لویا جرگہ کے انعقاد سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے بین الاافغان مذاکرات کے جلد انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کے مستقل سیاسی حل کیلئے معاونت جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہوا۔ اسی دن سیکورٹی کونسل میں کشمیر پر مباحثہ نے ایک بار پھر کشمیر کی متنازع حیثیت واضح کر دی۔ وزیر خارجہ نے مباحثے میں امریکا کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان اور امریکا اتحادی ہیں۔ وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نفرت انگیز پالیسیوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہوا اور اسی دن اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں کشمیر سے متعلق مباحثے کے انعقاد نے ایک بار پھر کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو واضح کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے 5 اگست کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کشمیر سے متعلقہ مباحثے میں امریکا کی شرکت پر امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور نہتے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد ملے گی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے مستقل سیاسی حل کے لیے کی جانے والی مصالحانہ کوششوں میں اپنی معاونت جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ نے “افغان امن عمل” کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بین الاافغان مذاکرات کے جلد انعقاد پر زور دیا اور کہا کہ لویا جرگے کے انعقاد سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان کی مدد اور معاونت پر امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وبا کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور معاشی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website