counter easy hit

شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا، وزیراعظم عمران خان این آر او دینے کو غداری سمجھتے ہیں وہ وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گے لیکن چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ شہباز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے، مسلم لیگ ن کے 15 سے 16 نائب صدر لگائے گئے ہیں۔ یہاں جمعہ بازار لگا ہوا ہے شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے ملک کی تباہی کے ذمہ دار شریف برادارن اور آصف زرداری ہیں 60 فیصد چانس ہے کہ شہباز شریف ملک واپس نہیں آئیں گے وزیراعظم عمران خان نے شہبا زشریف کے خلا ف نیا کیس نکالا ہے اب شہباز شریف نہیں بچ سکیں گے۔