counter easy hit

مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ شہری بھارتی کرفیو کا سامنا کررہے ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پارلیمانی کمیشن امور کشمیر شہریار آفریدی نے ملاقات کی، اس دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سمیت باہنی دلچسپی
کے ماور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خارجہ نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر شہریار آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ شہری بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد اور بربریت کا نشانہ بنارہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کے در پے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندو توا سوچ کی حامل بھارتی سرکار کے پس پردہ عزائم سے آگاہ ہیں، بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو متواتر مطلع کرتے آرہے ہیں، وزیرخارجہ نے توقع ظاہر کی نئے چیئرمین کے تقرر سے کشمیر کمیٹی مزید فعال ہوگی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی کشمیر کاز کو مزید اجاگر کرنے میں معاونت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شہریار آفریدی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website