counter easy hit

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بشکک میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

بشکیک ؍اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بشکک میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سفارت خانے پہنچنے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں تعینات عملے سے ملاقات کی اور ان سے سفارتخانہ کی ورکنگ کے حوالے سے دریافت کرتے رہے۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سفارت خانے کے قیام ،ورکنگ اور اسٹاف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے سلسلے میں بہترین کارکردگی پر تمام عملے کو شاباش دی۔ وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں متعینہ عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر درپیش ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمارے افسران کو دل جمعی کے ساتھ محنت کرنا ہوگی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website