counter easy hit

شاہ محمود قریشی روبصحت، بیٹا کورونا میں مبتلا ہوگیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔ وزیرخارجہ نے اس موقع پراپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکرگزار ہوں جس نے مجھے روبصحت کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف سمیت بیماری کے دوران صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شہری گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اگرعلامات محسوس ہوں تو فوری طبی ماہرین سے رابطہ کریں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں فوری ٹیسٹ ہوجانے اور علاج شروع ہوجانے کے سبب طبیعت بتدریج سنبھلنے لگی۔ الحمد للہ گھر منتقل ہونے کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے جو انشااللہ درست ہونگے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے شوگرمل مالکان کیخلاف کارروائی کرنے کی اجازت کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے ،وقت آگیا ہے ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں اور اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بخار اور جسم میں درد کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری ڈاکٹرز سے مشورہ کیا اور علاج شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بخار اور جسم میں درد کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری ڈاکٹرز سے مشورہ کیا اور علاج شروع کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website