counter easy hit

اسمبلی اجلاس کے دوران شور شرابا نہیں کریں گے :شاہ محمود

 Shah Mehmood

Shah Mehmood

زباں بندی کی گئی تو احتجاج کیا جائے گا ، ملک میں جمہوریت کو خطرہ نہیں ، خطرہ کرپٹ عناصر اور کرپشن سے ہے :رہنما تحریک انصاف
اسلام آباد (یس اپردو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران کسی قسم کا شور شرابا نہیں کریں گے ، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو کسی قسم کا خطرہ نہیں بلکہ اصل خطرہ کرپشن اور کرپٹ عناصر سے ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں سنجیدہ لوگوں کی بات سن کر اس پر عمل کیا گیا تو حالات میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہے لیکن اگر ان کی بجائے گینگ آف فور کی بات سنی گئی تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔