counter easy hit

ننکانہ شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار کار اور رکشہ کے تصادم میں 1خاتون جاں بحق جبکہ 4زخمی

Shah Kot Nankana

Shah Kot Nankana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار کار اور رکشہ کے تصادم میں 1خاتون جاں بحق جبکہ 4زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع گاؤں مارٹن پور میں ساجدہ ، ثناء اور فوزیہ سکول ٹیچر ہیں جو کہ سکول ٹائم کے بعد چھٹی کے وقت رکشہ پر سوار ہو کر واپس ننکانہ آرہی تھیں کہ ینگسن آباد سٹاپ پر سامنے سے آتی ہوئی تیز رفتار کاررکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 41سالہ ساجدہ ،37سالہ ثناء،35سالہ فوزیہ ، 4سالہ قاسم اور 45سالہ رکشہ ڈرائیور محمد اشرف گر کر شدید زخمی ہو گئے ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے بروقت طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال ننکانہ منتقل کیا جبکہ 41سالہ ساجدہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی