counter easy hit

شاہ بانو میرادب اکیڈمی فرانس کے زیر اہتمام یوم دفاع جوش وجذبے سے منایا گیا

Pakistan Defence Day

Pakistan Defence Day

پیرس : پیرس کے مضافات پیری فیئت میں شاہ بانو میر ادب اکیڈمی فرانس کے زیر اہتمام * یوم دفاع * روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا- پروگرام کی صدارت شاہ بانو میر ادب اکیڈمی فرانس کی چیف ایگزیکٹو اور درمکعنوں کی بانی سماجی و مذہبی شخصیت محترمہ شاہ بانو میر نے کی۔

جبکہ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ویمن وینگ فرانس کی صدر اور حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو تھی – اور نظامت کے فرائض درمکعنوں کی ایڈیٹر اور دی بول نیوز کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر محترمہ وقار النساء نے بڑے احسن طریقے سے انجام دیئے – اس پروگرام میں اہم شخصیات میں معروف بہترین فیشن ڈیزائنر اور حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کی جنرل سیکرٹری محترمہ نینا خان سماجی وسیاسی شخصیت حق باھو ٹرسٹ کی چیف میڈیا ایڈوائیزر اور گجرات لنک کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر محترمہ ناصرہ خان پرخلوص سماجی شخصیت محترمہ فاطمہ موسوی کے علاوہ معزز خواتین اور بچیوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام۔سے شروع ہوا – تلاوت کی سعادت معصومہ نے حاصل کی اس کے بعد عریبہ نے بہت خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا – چیف ایگزیکٹو محترمہ شاہ بانو نے پروگرام کا ایجنڈا پیش کیا انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رسالہ درمکعنوں پر گہری روشنی ڈالی اس کے معاون ساتھیوں وقارالنساء ایڈیٹر انیلہ احمد معاون نگہت چوںسہیل معاون اور شاز ملک معاون کو متعارف کروایا اور ان کے کام کو سراہا پھر دی بول نیوز کی ٹیم وقار النساء ریذیڈنٹ ایڈیٹر انیلہ احمد ایڈیٹر نگہت سہیل ڈپٹی ایڈیٹر بننے پر دلی مبارک باد دی پرخلوص دعاوں اور نیک جذبات بکا اظہار کیا گیا۔

آخر میں دی بول نیوز کی نوجواں ٹیم جس کی صدر مبشرہ نعیم ارج خالد رحماء خالد اورمریم شباب کو متعارف کروایا گیا پھر شاہ بانو کے ہر پروگرام میں تعاون کرنے والی پرخلوص ساتھیوں طاہرہ شہزاد رفعت جہانگیر اور رخسانہ زمان کی بے لوث خدمات کو سراہا گیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس کے بعد دی بول نیوز کی صدر مبشرہ نعیم نے بڑے جامع انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جسے سامعین نے بہت پسند کیا۔

اس کے بعد وقارالنساء نے اپنی تقریر میں 6 ستمبر 1965 کی جنگ پر گہری روشنی ڈالی جو نئی نسل کے لئے معلومات کا خزانہ تھا – اس کے بعد انعامی مقابلے کا دور شروع ہوا پہلا حصے میں دی بول نیوز کی ایڈیٹر انیلہ احمد نے بچوں سے 6 ستمبر کے حوالے سے سوال کئیے جن میں ُزینت ,مہک , چاند , زارا , نزہت , مہک نعیم اور عریبہ کامیاب قرار پائے دوسرے دور میں دی بول نیوز کی ڈپٹی ایڈیٹر نگہت سہیل نے اسلامی اور پاکستانی تاریخ پر مبنی خواتین سے سوال کئیے جن میں نینا خان ناصرہ خان مقدس عطیہ نجم اور خالدہ شوکت۔ شبانہ عامر اور منیبہ کامیا ب قرار پائیں۔

ناصرہ خان نے بہت خوبصورت انداز میں شاہ بانو کے کا م کو سراہاتے ہوئے شاہ بانو میر ادب اکیڈمی فرانس کی رکنیت کا اعلان کیا جسے درمکعنوں کی ٹیم نے خوش امدید کہا شبانہ عامر نے بھی بڑے اچھے انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک ملی نغمہ بھی پیش کیا – اس کے بعد درمکعنوں کی ٹیم شاز ملک انیلہ احمد نگہت سہیل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا – شاز ملک نے شاہ بانو کی نظر ایک خوبصورت شعر پیش کیا جسے سب نے بہت پسند کیا۔

اس کے بعد سیاسی و سماجی شخصیت معروف فیشن ڈیزائنر اور حق باھو ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری نے 6 ستمبر کے حوالے سے بہت عمدہ تقریر کی اور ہادی برحق محمد مصطفےصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا جسے سب نے بہت پسند کیا – نوشین عمیر جو درس و تدرس ( نور القران ) میں شاہ بانو کی معاونت فرماتی ہیں نے دینی مسائل پر بصیرت افروز مقالہ پیش کیا جس سامعین نے نہایت توجہ اور سکون سے سنا – معروف سماجی شخصیت محترمہ فاطمہ موسوی جو ایک،پر سوز اور خوبصورت آواز کی مالک ہیں نے قصیدہ منقبت دعا پیش کر کے محفل میں ایک روحانی سما باندھ دیا -.اس کے بعد ثریا ارشد نے میاں محمد بخش کا کلام پیش کیا۔

پروگرام کی مہمان خصوصی محترمہ روحی بانو نے شاہ بانو کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شاہ بانو کے کام اور ان کی ٹیم پر ناز ہے جو پودا بانو جی نے لگایا تھا وہ اب ایک تناور درخت بن چکا ہے – ہماری دعاہے کہ اس کے پھل پھول سے سب مستفید ہوں شاہ بانو جی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آنے والے مہمان کو اتنی عزت اتنا مقام دیتی ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ ایک اعلی خاندان کی بیٹی ہے – روحی بانو نے کہا کہ ہمیں اس نظر کی اس سوچ کی اس شعور کی ضرورت ہے جس کے آئینے میں ہم ایک مخلص اور ہمدرد انسان کو پہچان سکیں۔

انسان جب اچھا سوچتا ہے تو اللہ خود ہی راستے بنا دیتا ہے اور مشکیں آسان کر دیتا ہے – اللہ تعالی جس چیز کو آپ کی قریب کر دے اس میں حکمت تلاش کرو اور جس چیز کو تم سے دور کر دے اس پر صبر اختیار کرو اگر آپ سکون چاہتے ہو تو دوسروں کو سکون دو عزت چاہتے ہوتو دوسروں کی عزت کرنا سیکھو احسان چاہتے ہو تو دوسروں پر احسان کرو نجات چاہتے ہو تو دوسروں کے لئے اچھا سوچو خوشی چاہتے ہو تو دوسروں کو خوش رکھو رزق میں برکت چاہتے ہو تو غریبوں کو دو – ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے- لہذا ہر ایک کے لئیے اچھا سوچو کبھی کسی کا حسد نہ کرو پھول بکھرتے جاو ایک دن باغ لگا پائیں گئے۔

اس کے بعد درمکعنوں کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں شاہ بانو جی وقارالنساء نگہت سہیل انیلہ احمد شاز ملک اور نئی رکن ناصرہ خان کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں کپ دیئے گیے حق باھو کی صدر روحی بانو نینا خان شبانہ چوہدری کو بھی کپ دئیے گئے دی بول نیوز کی نوجواں ٹیم مبشرہ نعیم رحماء خالد ارج خالد اور مریم شباب کو کپ اور انعامی مقابلے میں جیتنے والوں زینت مہک چاند زارا نزہت مہگ نعیم عریبہ نینا خان ناصرہ خان شبانہ چوہدری مقدس عطیہ نجم خالدہ منیبہ کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں میڈلز دئیے گیے -سب نے شاہ بانو اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار پروگرام کروانے پر مبارک باد دی آخر میں شاہ بانو نے سب کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ خوبصورت اور باوقار محفل سموسوں مٹھائیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچی۔