yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    بین الاقوامی خبریں
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • امریکہ بحرین کے اپنے فوجی اڈے پر پے درپے حملوں کے باوجودیہاں سے جوابی کارروائی کیوں نہیں کررہا؟ اور یہ اڈہ اسرائیل کی لائف لائن کیسے ہے؟ آئیے سمجھتے ہیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

شاہ عبداللہ کی وفات’ مسلم امہ عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی

Yes 2 Webmaster January 23, 2015 1 min read
King Abdullah
King Abdullah
King Abdullah

تحریر : حبیب اللہ سلفی
سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز رضائے الہٰی سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ان کی وفات سے صرف پاکستان ہی ایک بہترین و مخلص دوست سے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ ایک عظیم خیرخواہ لیڈر سے محروم ہو گئی ہے۔ 2005ء میں میں مملکت سعودی عرب کے چھٹے بادشاہ کے طور پر تخت نشین ہونے والے شاہ عبداللہ عمر پچھلے کچھ عرصہ سے سخت علیل تھے مگر خرابی صحت کے باوجود امور حکومت چلانے میںوہ انتہائی تندہی سے کام لیتے رہے۔ ان کا شمار سعودی عرب کے ان حکمرانوں میں ہوتا ہے جن کے دور حکومت میں مملکت سعودی عرب نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں غیر معمولی ترقی اور خوش حالی کے نئے باب رقم کئے ہیں۔ ان کی کامیابیوں کا سلسلہ کسی ایک شعبے تک محدود نہیںہے۔ معیشت، تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، نقل وحمل، مواصلات، صنعت، بجلی، پانی، زراعت، تعمیرات غرض ہر شعبہ ہائے زندگی میں انہوں نے ماضی کی نسبت سعودی عرب کو زیادہ ترقی یافتہ بنا دیاہے۔ وہ نہ صرف اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مشہور تھے بلکہ اس باب میں ان کی شہرت منصوبوں کو ان کے وقت مقررہ سے بھی قبل مکمل کرنے کے حوالے سے رہی ہے۔خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز 1924ء میں ریاض میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم شاہی محل میں حاصل کی۔ شاہ عبدالعزیز آل سعود کے زیر اثر رہنے کی وجہ سے ان کے اندر مذہب، تاریخ اور عرب ثقافت کیلئے گہرا احترام پیدا ہوا۔ اس طرح صحرا میں بدوی قبائل کے ساتھ گزری طویل مدت کے دوران انہیں ان کے رسوم و رواج، سادگی، سخاوت اور شجاعت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور ان کے دل میں عوام کی ترقی و مددکی شدید خواہش پیدا ہوئی۔

2005ء میں اقتدار سبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزرحمة اللہ علیہ نے ترقی کو اپنے عہد کا نصب العین قرار دے دیا اور بہت سے ایسے اقتصادی، معاشرتی ، تعلیمی، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کئے جن سے پوری مملکت سعودی عرب میں ایک تبدیلی آئی۔ انہوںنے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین کی توسیع کے منصوبے شروع کئے۔ 19اگست 2011ء جمعہ کو مسجد الحرام کے ایک عظیم الشان تاریخی توسیعی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جس کی تعمیر کے بعد ا س نوتعمیر شدہ عمارت میں 25لاکھ مزید نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوجائے گی۔ اس منصوبہ پر 80بلین سعودی ریال خرچ ہوں گے۔ اس توسیع کے مرکزی دروازے کا نام باب شاہ عبداللہ ہوگا جس پر دو بڑے مینار بنائے جائیں گے یوں حرم شریف کے کل میناروں کی تعداد گیارہ ہو جائے گی۔ یہ توسیعی منصوبہ مسجد الحرام کے شمال اور شمال مغرب میں واقع چار لاکھ مربع میٹر اراضی پر محیط ہو گا۔ اس میں مطاف کی توسیع بھی شامل ہے جبکہ تمام نئی عمارتیں ایئر کنڈیشنڈ ہوں گی۔ یہ عظیم تر توسیعی منصوبہ بنیادی ضروریات کی تمامتر خدمات اور سازو سامان بالخصوص صفائی ، امن و امان کے جدید نظام اور پینے کے پانی کے فواروں جیسی سہولیات سے مزین ہو گا۔

یہ منصوبہ تقریبا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ شاہ عبدالعزیزنے مسجد نبوی کی توسیع کے احکامات بھی صادر فرمائے جس سے مسجد نبوی میںمزید 16لاکھ نمازیوں کی گنجائش پیدا ہو سکے گی۔ مسجد نبوی کی یہ توسیع حجاج کرام اور زائرین کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے کی جارہی ہے تاکہ وہ مزید آرام اور سہولت کے ساتھ مسجد اور اس کے گردونواح میں اپنی عبادات سرانجام دے سکیں۔ مسجد نبوی کی یہ بے مثال توسیع خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی ان کاوشوں کا تسلسل ہے جو وہ اسلام و مسلمانوں کی خدمت کیلئے سرانجام دیتے رہتے ہیں۔ توسیع کا یہ منصوبہ تین مراحل میں انجام پذیر ہو گا۔ پہلے مرحلہ میں 8لاکھ عبادت گزاروں کیلئے گنجائش پیدا کی جائے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں اتنے ہی مزید عبادت گزاروں کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ توسیع شدہ عمارت میں عبادت گزاروں کی کل تعداد 16لاکھ ہو جائے گی۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ترقی پذیر ممالک کی امداد کیلئے سعودی ترقیاتی فنڈ کے عمل کو بھی مزید مضبوط کیاااور ان کے دور میں مملکت سعودی عرب ان ممالک کی امداد میں پیش پیش رہی جنہیں قدرتی آفات یا داخلی جنگوں کا سامنا رہاہے۔شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز رحمة اللہ علیہ کے اور بھی بہت سے منصوبہ جات اور اہم ترین کامیابیاں ہیں جن کی وجہ سے تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

حائل، مدینہ منورہ، رابغ، جازان اور دیگر شہروںمیں ”کنگ عبداللہ اکنامک سٹی” کے نام سے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔ ریاض میں ترقی یافتہ اقتصادی مرکز کی تعمیر، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور الامیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی برائے خواتین سمیت دس نئی یونیورسٹیوں کا قیام وغیرہ بھی ان کے اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے دورحکومت میں سعودی عرب ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(WTO) میں شامل ہوا۔انہوںنے پسماندہ اور ضرورتمندوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بلاتفریق قومیت، سعودی خصوصی ہسپتالوں کے دروازے ان کیلئے کھول دیے ہیں۔ وہ بین المذاہب مکالمہ میں بڑی دلچسپی رکھتے تھے اور اس سلسلہ میں مکہ مکرمہ، میڈرڈ اور نیویارک بین الاقوامی کانفرنسوں کی قیادت کر چکے ہیں۔ 2012ء میں انہوںنے مکہ مکرمہ میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کروایا تاکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔ عالمی سطح پر خادم الحرمین الشریفین کی بین الاقوامی سفارتی کوششیں اسلامی دنیا کے مفادات کے دفاع اور عالمی سطح پر امن ، سلامتی اور استحکام لانے کیلئے سعودی قیادت کے کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزپاکستان کے بہترین اور مخلص دوست تھے۔ پاک سعودی تعلقات ابتدا سے ہی خوشگوار رہے ہیں۔شاہ فیصل رحمة اللہ علیہ کے دور میں یہ تعلق اپنے عروج پر پہنچا تاہم ان کی وفات کے بعد بھی سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی کمزوری نہیں۔

آئی خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ پاکستان آئے تو پاکستانی عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا جس سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے اور کہاکہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔2005ء میں آزاد کشمیر و سرحد کے خوفناک زلزلہ اور 2010ء کے سیلاب کے دوران بھی مصائب و مشکلات میں مبتلا پاکستانی بھائیوں کی مدد میں سعودی عرب سب سے آگے رہا او ر روزانہ کی بنیاد پر امدادی طیارے پاکستان کی سرزمین پر اترتے رہے یہی وجہ ہے کہ اسلام پسند اور محب وطن حلقوں کی کوشش ہوتی ہے کہ سعودی عرب کے اسلامی اخوت پر مبنی کردارسے پاکستان کی نوجوان نسل کو آگا ہ کیا جائے اور اس کیلئے وہ اپنا کردار بھی ادا کرتے رہتے ہیں۔ وطن عزیزپاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے۔جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرنا تھے اور امریکہ ویورپ سمیت پوری دنیا کا دبائو تھا کہ پاکستانی حکومت ایٹمی دھماکوں سے باز رہے۔اس مقصد کے تحت دھمکیاں بھی دی گئیں اور لالچ بھی دیے جاتے رہے۔ یہ انتہائی مشکل ترین صورتحال تھی مگر ان حالات میں بھی سعودی عرب نے اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کا حوصلہ بڑھایا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شاہ عبداللہ رحمة اللہ کی وفات کے بعد اب ان کے بھائی اور ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز ملک کے نئے بادشاہ ہوں گے۔شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں کئی عالمی رہنمائوںنے شرکت کی۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت پوری مسلم امہ غم کی کیفیت میں ہے۔سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی عمر 79 برس ہے اور انہیں مرحوم شاہ عبداللہ نے 2012ء میں ولی عہد اور ملک کا وزیرِ دفاع مقرر کیا تھا۔ وہ اس سے قبل پانچ دہائیوں تک دارالحکومت ریاض کے گورنر بھی رہے ہیں۔ سلمان بن عبدالعزیز نے نائب ولی عہد شہزادہ مقرن کو اپنا جانشین اور ولی عہد مقرر کردیا ہے اور شاہی خاندان میں نامزدگیوں کی نگران کونسل سے اس تقرری کی توثیق کرنے کی درخواست کی ہے۔اکہتر سالہ شہزادہ مقرن مملکتِ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز السعود کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں اور گزشتہ دو برسوں سے مملکت کے نائب وزیرِاعظم کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہیں گزشتہ سال مارچ میں شاہ عبداللہ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار نائب ولی عہد مقرر کیا تھا۔ شہزادہ مقرن سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ رہنے کے علاوہ مدینہ اور شمال مغربی صوبے حائل کے گورنر اور شاہ عبداللہ کے خصوصی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔امید ہے کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد نئے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزکے دور حکومت میں بھی پاک سعودی تعلقات اسی طرح مضبوط و مستحکم رہیں گے۔ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور سعودی عوام و حکمرانوں کے مابین محبتوں کے یہ سلسلے اسی طرح قائم و دائم رکھے۔

تحریر : حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Valentine's Day
Previous Post غیر اسلامی تہوار ویلنٹائن ڈے
Next Post پاکستان میں کرپشن اور نظام عدل و انصاف !
Corruption

Related Posts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس

March 7, 2026

وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

March 7, 2026

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، سمیت 47 ملزمان کو سزا، اصغر علی مبارک انسداد

March 7, 2026

امریکہ بحرین کے اپنے فوجی اڈے پر پے درپے حملوں کے باوجودیہاں سے جوابی کارروائی کیوں نہیں کررہا؟ اور یہ اڈہ اسرائیل کی لائف لائن کیسے ہے؟ آئیے سمجھتے ہیں

March 7, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.