counter easy hit

حکمران ہوں تو ایسے ۔۔۔۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے اداروں کا قبلہ درست کرنے کا شاندار طریقہ دریافت کر لیا

عمان(ویب ڈیسک) شاہ اردن عبداللہ دوئم کی جانب سے حکومتی اداروں کی کارکردگی جاننے کے لئے خفیہ دورہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اردنی اخبار کے مطابق شاہ عبداللہ نے غریب شہری کا روپ دھار کر محکمہ لینڈ اینڈ سروے کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی کارکردگی کا قریب سے جائزہ لیا۔اس دوران شاہ کو پہنچاننے والے یا مشابہہ سمجھنے والے ایک شخص نے تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔شاہ عبداللہ کا عوام کے حال احوال اور اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورے کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سال 2009 میں عام شہری کا روپ دھار کر طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔وہ ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کی خاطر عام شہری بن کر ٹیکسیوں میں سفر بھی کرچکے ہیں۔شاہ عبداللہ کی جانب سے بھیس بدل کر خفیہ دوروں کے ڈر سے حکومتی اداروں میں ہمیشہ سے کھلبلی مچتی رہتی ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس وجہ سے مشہور ہیں کہ وہ عوام دوست ہیں اور بغیر کسی پروٹوکول کے کھلے عام پھرتے نظر آتے ہیں۔اب اسی طرح اردن کے بادشاہ نے بھی شہرت حاصل کی ہے مگر انہوں نے کھلے عام تو ملک کی شاہراوؤں کی سیر نہیں کی البتہ بھیس دل کر ضرور کی ہے۔وہ اکثر عام آدمی کا روپ دھار کر مارکیٹ یا پبلک پلیس پر جاتے اور لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔شاہ اردن عبداللہ دوئم کی جانب سے حکومتی اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اردنی اخبار کے مطابق شاہ عبداللہ نے غریب شہری کا روپ دھار کر محکمہ لینڈ اینڈ سروے کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی کارکردگی کا قریب سے جائزہ لیا۔اس دوران شاہ کو پہنچاننے والے یا مشابہہ سمجھنے والے ایک شخص نے تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔شاہ عبداللہ کا عوام کے حال احوال اور اداروں کی کارکردگی جاننے کیلئے خفیہ دورے کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سال 2009 میں عام شہری کا روپ دھار کر طبی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔وہ ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کی خاطر عام شہری بن کر ٹیکسیوں میں سفر بھی کرچکے ہیں۔شاہ عبداللہ کی جانب سے بھیس بدل کر خفیہ دوروں کے ڈر سے حکومتی اداروں میں ہمیشہ سے کھلبلی مچتی رہتی ہے۔ایسے ہی حکمران اپنی رعایا کی بہتری کے لیے سوچتے اور کچھ کرتے بھی نظر آتے ہیں اگر حکمرانوں اور رعایا کے درمیان فرق ہو تو وہاں مسائل جنم لیتے ہیں۔

shah abdulah, of, Jordan, introduced, new, policy, to, control, institutions

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website