counter easy hit

سانگلہ ہل:حکومت ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔میاں شفیق الرحمٰن ونگڑ

Shafiq Rahman ungr

Shafiq Rahman ungr

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران تحصیل سانگلہ ہل کے چیئرمین ومسلم لیگ(ن)کے راہنمامیاں شفیق الرحمٰن ونگڑ نے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اورعوام حکومتی ریلیف سے ہرسطح پراستفادہ حاصل کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرلیگی کارکنوں کے اعزازمیں دیئے گئے افطارڈنرکے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہااس موقع پروفاقی وزیرچوہدری برجیس طاہرکے بھائی چوہدری انیس،نومنتخب جنرل کونسلرزامیدوارچیئرمین بلدیہ سانگلہ ہل حسن شاہنوازملہی اورڈاکٹرشبیربھی موجودتھے میاں شفیق الرحمٰن ونگڑنے کہاہے کہ حلقہ این اے135 میں سڑکوں کے جال بچھانے ہسپتالوں ،سکولز،وکالجزکی عمارتوں کی تعمیراورخوبصورتی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈزان کی حلقہ کے عوام کیلئے دلی محبت کاثبوت ہے اوراس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ حلقہ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے وفاقی وزیرامورکشمیرگلگت وبلتستان چوہدری برجیس طاہرکاکردارقابل تعریف ہے اورعوام کاانہیں مکمل اعتمادحاصل ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں انتشارکی سیاست کوفروغ دیکرملک میں افراتفری کی فضاقائم کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن مسلم لیگ(ن)اپنے اصولی موقف پرقائم ہے عوام کی خوشحالی ملکی ترقی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی۔