counter easy hit

شب برات

آج شب برات ہے.  اسلامی کیلینڈر کا آٹھواں مہینہ. دعاوں کی  قبولیت کی رات.

اس مہینے میں ایک خاص فضیلت والی رات ہے .یوں تو اللہ پاک ہماری شہہ رگ سے بھی قریب ہے لیکن اس رات خصوصا

Shab-e-Baraat

Shab-e-Baraat

 کہ جب اللہ پاک اس نظر آنے والے آسمان تک  اپنے تخت پر جلوہ افروز ہوتا ہے . اور فرماتا ہے کہ

 “غروب آفتاب سے لیکر طلوع فجر تک کون ہے اور کیا مانگتا ہے کہ میں اسے عطا کروں.

ہے کوئی بھلائی مانگنے والا کہ میں اسے بھلائی عطا کروں.

ہے کوئی صحت مانگنے والا کہ میں  اسے صحت عطا کروں.

ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اسے رزق عطا کروں.”

جی ہاں وہی خاص رات آج اپنی برکتیں  لٹانے کو موجود ہے.

شعبان المبارک کی چودھویں اور پندرھویں کی درمیانی شب.

آئیے دریائے رحمت موجزن ہے ہم بھی اس میں ڈوب کر اپنی اصلاح اور فلاح مانگ لیں.

آج کی رات اللہ پاک انسان کی اس پورے سال کی  موت حیات ،دکھ سکھ، صحت بیماری،نکاح روزگار گویا ہر شے کا حساب کتاب اپنے فرشتوں سے کرواتا ہے . زندگی  کے درخت پر اس سال کسی کے نام کا پتہ ذرد ہو جاتا ہے ، کوئی جھڑ  جاتا ہے اور کوئی نئی کونپل پیدا ہو جاتی ہے.

آج کی رات نوافل اور دعاوں کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے.

یا اللہ ہمیں بھی اس طرح اپنی عبادت کرنے کے قابل کر دے کہ جو تیرا حق ہے عبادت کیئے جانے کا.

ہمیں ہمارے گناہوں اور خطاوں  سے سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرما.

ہمیں تو اپنے سوا کبھی کسی کا محتاج نہ کر.

ہماری مشکلیں آسان کر دے.

ہمارے مسائل حل فرما دے.

ہمارے دشمنوں حاسدوں اور مخالفوں کو زیر کر دے.

ہمارے دسترخوان حلال طیب اور پاکیزہ کھانوں سے بھرے رکھ.

ہمارے کمانے والوں کو سلامت رکھ.

ہمیں محتاجوں اور ضرورت مندوں کی بے غرض خدمت کرنے کہ توفیق عطا فرما. ہمیں اور ہماری اولادوں کو بے حیائی کے کاموں اور باتوں سے بچا.

ہماری زبانوں اور شرم گاہوں کی حفاظت فرما.

ہمیں دین اور  دنیا کے علم اور عزت سے سرفراز فرما.

 ہم.سب کو موت کے وقت کی سختی سے بچا. ہم سب کو عذاب قبر سے بچا.

دنیا اور آخرت کی ہر تکلیف اور آزمائش سے بچا.

ہمیں دونوں جہانوں میں اپنے محبوب بندوں میں شامل فرما.

اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ کے صدقے میں ہماری عمروں میں برکت عطا فرما، بے شمار نیکیوں کے مواقع اور عمل کی توفیق کیساتھ . ایمان عزت اور صحت کی سلامتی کیساتھ.

آمین یا رب العالمین

ممتازملک. پیرس

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website