counter easy hit

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں، مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق

ملک کے مختلف حصوں میں وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Severe rains in various parts of the country, 5 people killed in different incidents

Severe rains in various parts of the country, 5 people killed in different incidents

بنوں میں گزشتہ رات  تین گھنٹے  مسلسل ہونے والی طوفانی بارش سے اسکول اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور بارش کی وجہ سے مختلف حادثات  پیش آئے جن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ سب سے زیادہ نقصان  آمندی حنیف اور بکاخیل کے علا قے  میں ہوا۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، شب قدر بازار اور ملحقہ علاقے  سیلابی پانی کی لپیٹ میں آگئے، شب قدر کے علاقے اٹکے میں 5 سالہ بچہ  سیلابی پانی میں  ڈوب کر جاں بحق گیا جس کی لاش  نکال  لی گئی ، مٹہ مغل خیل کے علاقہ غریب آباد میں  بارش سے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر نو سالہ بچہ جاں  بحق اور  تین خواتین زخمی ہوگئیں۔

سندھ کے ضلع بدین میں 100 سے زائد اسکولوں میں گزشتہ دنوں  ہونے والی بارش کاپانی اب تک جمع ہے اور موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد متاثرہ اسکول نہ کھل سکے۔ بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں 3 دن کے بعد بارش تھم گئی ہے تاہم  کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی برقرار ہے۔ پنجاب میں گجرات اور حافظ آباد سمیت کچھ شہروں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ادھر باغ آ زاد کشمیر میں بھی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ  موسمیات نے آج  اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ،  سرگودھا، پشاور ، مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا، فاٹا ، گلگت بلتستان  اور کشمیر میں  بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website