counter easy hit

کراچی میں آج بھی شدید گرمی، پارہ43 تک جانے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آج بھی سورج قہر برسائے گا جب کہ پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Severe heat also today in Karachi, temperature likely to go up to 43کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا، سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو آج بھی گرم اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا رہے گا۔ آج صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جب کہ گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس)41 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ اس کے علاہ  آج دن بھر شمال کی جانب سے گرم ہوائیں چلتی رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی یہ حالیہ لہر مزید دوروز تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث لوگوں  کو سخت پریشانی کا سامنا رہاتھا جب کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاتھا۔

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور باہر جانا ضروری ہوتو سر کو کسی گیلے کپڑے سے ڈھانپیں اس کے علاوہ چھتری لے کر گھر سے باہر جائیں۔