counter easy hit

خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدیددھند

Severe fog in the KPK, plains areas of Punjab and Sindh

Severe fog in the KPK, plains areas of Punjab and Sindh

خیبر پختونخوا ،پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، لاہور ایئرپورٹ بند ہونے کے باعث پروازوں کی آمدروفت معطل ہوگئی۔موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بھی کئی مقامات پر بند ہے جبکہ کراچی کے ایئرپورٹ کے اطراف بھی رات بھر دھند چھائی رہنے کے بعد صبح سویرے چھٹ گئی۔

پشاور سے لے کر لاہور اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔لاہور میں ایئرپورٹ اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق حدنگاہ کم ہونے پر پروازوں کی آمد و رفت صبح 9 بجے تک بندکردی گئی۔ادھر لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے ٹریفک کے لیے بندہے، ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ کوٹ مومن سےلاہورتک موٹروے ، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک شدید دھندکی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر چیچہ وطنی سے رحیم یار خان تک دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی جبکہ نیشنل ہائی وے پر بھی ساہیوال تک دھند نے ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website