counter easy hit

ترکی اور یونان میں شدید زلزلہ، سونامی کا خطرہ

انقرہ: گزشتہ رات ترکی اور یونان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد اب تک یونانی جزیرے کوس میں مکان کی چھت گرنے سے 2 شہریوں کی ہلاکت اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سونامی کے خطرے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

Severe earthquake in Turkey and Greece, tsunami threat

Severe earthquake in Turkey and Greece, tsunami threat

یونان اور ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ یو ایس جیالوجیکل سروے کی جاری کردہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 31 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 تھی جس کا مرکز بودرم، ترکی سے 10 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر ہی تھی۔ اس زلزلے کے جھٹکے یونان کی حدود میں واقع ڈوڈیکینئز جزائر کے علاوہ ترکی میں ایجن کے ساحل تک بھی محسوس کیے گئے۔ دونوں ممالک میں ساحلی علاقوں اور جزائر پر رہنے والوں کےلیے سونامی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website