counter easy hit

جاپان میں شدید زلزلے سے کئی افراد زخمی، سونامی کا خدشہ ٹل گیا

Several people injured in Japan earthquake, tsunami risk averted

Several people injured in Japan earthquake, tsunami risk averted

ٹوکیو: جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ حکام کی جانب سے جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے  جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جب کہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے علاقے میں واقع عمارتوں کو ہلاکر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 3 میٹر بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں، اس لئے ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام سےکہا گیا کہ وہ محفوط مقامات پر منتقل ہو جائیں تاہم بعد میں ان کی شدت کم ہونے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔ زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند لہریں ساحل سے ٹکرائیں جب کہ ایک لہر فوکوشیما پاور پلانٹ سے بھی ٹکرائی۔

واضح رہے کہ 2011 میں جاپان میں آئے 9.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے، طاقتورزلزلے نے فوکوشیما میں جوہری پلانٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔

بریکنگ نیوز: پشاورمیں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website