counter easy hit

سا ت میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

Seven major generals promoted to the rank of lieutenant general

Seven major generals promoted to the rank of lieutenant general

پاک فوج کے سا ت میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اورآئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن بھی شامل ہیںجبکہ کمانڈنٹ پی ایم اے ندیم رضا، ڈی جی ڈبلیو اینڈ آر ہمایوں عزیز کی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی،ڈی جی پی ایس قاضی اکرام بھی ترقی پانےوالوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سات میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل بلال اکبر، میجر جنرل ندیم رضا، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجر جنرل نعیم اشرف، میجر جنرل محمد افضل، میجر جنرل شیر افگن اور میجر جنرل قاضی اکرام شامل ہیں۔

میجر جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور میجر جنرل ندیم رضا کمانڈنٹ پی ایم اے کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ میجر جنرل ہمایوں عزیز ڈی جی ڈبلیو اینڈ آر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد افضل ڈی جی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website