counter easy hit

چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے والی سہائی عزیز تالپور، انہیں کون سا بڑا انعام دینے کی سفارش کردی گئی؟ خواتین کیلئے مثال قائم کردی

چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے والی سہائی عزیز تالپور، انہیں کون سا بڑا انعام دینے کی سفارش کردی گئی؟ خواتین کیلئے مثال قائم کردی
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی خاتون پولیس افسر سہائی عزیز تالپور کیلئے قائد اعظم پولیس میڈل کی سفارش کردی گئی ہے۔
جس وقت چینی قونصل خانے پر حملہ ہوا اس وقت اطلاع پر سب سے پہلے سہائی عزیز تالپور کی قیادت میں پولیس ٹیم قونصل خانے پہنچی جس نے جم کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سب سے پہلے ایس ایچ او کلفٹن اور ایس پی سہائی عزیز تالپور نے کارروائی کی جس سے حملہ آور پیچھے ہٹے۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سہائی عزیز کو شاباش دی اور کہا کہ یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں۔
دوسری جانب آئی جی سندھ کی جانب سے اے ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش کی گئی ہے، وہ پاکستان اور سندھ پولیس کی پہلی خاتون افسر ہیں جن کا نام اس میڈل کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔