counter easy hit

سیریناولیمز کو راجرز ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

Serena Williams

Serena Williams

ٹورنٹو : ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیرینا ولیمز کو راجرز ٹینس کپ کےمیں سوئس کھلاڑی بیلنڈا بینسچ نے اپ سیٹ شکست دےدی۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورز راجرز کپ کے سیمی فائنل میں سیرینا ولیمز نے شروع میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلا سیٹ 3,6 سے اپنے نام کیا۔

سوئس کھلاڑی بلینڈا بینسچ نے زبردست کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹس میں 5,7 اور 4,6 سے کامیابی حاصل کی، یہ رواں سال میں سیرینا ولیمز کی صرف دوسری ناکامی ہے، فائنل میں بیلنڈا بینسچ کا مقابلہ اتوار کو رومانیا کی سیمونا ہیلپ سے ہوگا۔