counter easy hit

سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن سے دستبردار

دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہو گئیں۔ سرینا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بڑے ٹورنامنٹس کے لئے خود کو فٹ محسوس نہیں کر رہیں۔

Serena Williams disclaimer to the Australian Open23 گرینڈ سلم ٹائٹل کی فاتح امریکا کی سرینا ولیمز سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گی۔ سرینا ولیمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک میچ کھیلا ہے لیکن وہ ابھی خود میچز کے لیئے سو فیصد فٹ محسوس نہیں کرتیں، ابھی اس میں وقت درکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود آسٹریلیا اوپن سے اس برس دستبردار ہو رہی ہیں اور اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کرسکیں گی۔ واضح رہے کہ سرینا ولیمز ماں بننے کے بعد چوتھا بڑا ٹورنامنٹ مس کر رہی ہیں۔