counter easy hit

سیرینا ولیمز نے منگنی کرلی

ٹینس کی ملکہ کو’ بادشاہ‘ مل گیا،ایک برس کی دوستی کے بعدساتھ نبھانے کا وقت آگیا ،سیرینا ولیمز نے اوہانیان سے منگنی کرلی ۔

Serena Williams got engaged

Serena Williams got engaged

سیرینا ولیمز نے بتایا کہ پہلے میز پر اتفاقیہ ملاقات ہوئی ،بعد میں طے کرکے ملے،اوہانیان نے جھک کر پوچھا ،شادی کروگی اور میں نے’ ہاں‘ کہہ دی ۔ٹینس کی ملکہ سیرینا ولیمز کو جیون ساتھی مل گیا،انہوں نے ویب سائٹ ’ریڈیٹ ‘ کے شریک بانی الیکس اوہانیان سے منگنی کر لی۔ریڈیٹ ایک سوشل میڈیا گروپ ہے، جہاں لوگ مختلف گروپ بنا کر خبروں اور مختلف موضوعات پر بحث کرتے ہیں۔مزے کی بات یہ کہ ٹینس کوئن نے اپنی منگنی کا اعلان بھی ہونے والے شوہر کی ویب سائٹ پر ہی کیا،سیرینا نے انٹرنیٹ پرایک نظم بھی لکھی ہے۔نظم میں ٹینس اسٹار نے بتایا کہ الیکس انہیں روم لے گئے تھے، جہاں ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی،انہوں نے گھٹنوں پربیٹھ کر پوچھا،’مجھ سے شادی کرو گی؟‘جس پر سیرینا نے ہاں کہہ دی۔اس منظر کو ویب سائٹ پر کارٹون کی شکل میں بھی دکھایا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website