counter easy hit

سینئر کھلاڑیوں کا خلاء پر کرنے میں وقت لگے گا: وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔

زمبابوے کرکٹ سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا خلاء پر کرنے میں وقت لگے گا لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ اسے جلد از جلد پورا کیا جائے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے جو سیریز ہو نے جا رہی ہے اس میں پاکستان کا تین میچ جیتنا لازمی ہے۔