counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی قیادت کا فرانس میں پیپلز پارٹی کے سرگرم راہنما قاری فاروق احمد فاروقی کو پاکستان میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ،

پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی قیادت کا فرانس میں پیپلز پارٹی کے سرگرم راہنما قاری فاروق احمد فاروقی کو پاکستان میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ،

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی قیادت کی طرف سے پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی کو پاکستان کےلئے اہم ترین تنظیمی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

senior, leader, ppp, france, qari farooq ahmed farooqi, given, important, responsibility, in, Pakistan Peoples, Party, Pakistan
اس سلسلے میں پیپلز پارٹی فرانس کے بزرگ راہنما عبدالستار ملک نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قاری فاروق احمد فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ جیالے اور یورپ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بھرپور آواز ہیں ۔ انھوں نے پیپلز پارٹی یورپ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کو فعال رکھنے کیلئے ذاتی کوششوں سے پیرس اور پاکستان میں فعال ترین میڈیا سیل قائم کیا جہاں سے پیپلز پارٹی یورپ اور پیپلز پارٹی پاکستان کی بھرپور طریقے سے نمائندگی جارہی ہے ۔
عبدالستار ملک نے کہا قاری فاروق احمد فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کا بہترین اثاثہ ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بیانیہ کو یورپ اور پاکستان میں نہائت متحرک طور پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا اور مرکزی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کے نظریات کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم تنظیمی ممبر کے طور پرقاری فاروق احمد فاروقی بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شہید بھٹو کے نظریات اوربی بی شہید کی عملی سیاست کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے

senior, leader, ppp, france, qari farooq ahmed farooqi, given, important, responsibility, in, Pakistan Peoples, Party, Pakistan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website