counter easy hit

سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ شو آف ہینڈ سے ہی ہونی چاہیے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان نے کل ن لیگ کے گورنر کی تعریف کی آج ن لیگ کی حکومت کی تعریف کردی اور کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں شو آف ہینڈ کا آئیڈیا بہت اچھا ہے ،لیکن اعلان نہیں فوری عمل ہونا چاہیے،انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے،2015 ءانتخابات کا سال ہوگا۔بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے ن لیگ کی جانب سےسینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ کی تجویز کی حمایت کی لیکن ساتھ ہی کہا کہ یہ صرف اعلان تک نہیں رہنا چاہیے،اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ جو آدمی کروڑوں روپے خرچ کرکے سینیٹ آئے گا کیا وہ عوام کی خدمت کرے گا؟انھوں نے بتایا کہ انھیں بھی تحریک انصاف کی سینیٹ ٹکٹ کے لیے 15 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی۔انھوں نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ واپس جانے کی دعوت بھی رد کردی، کہا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو سڑکوں پردوبارہ آزادی بس نکلے گی۔عمران خان نے 2015ء کو انتخابات کا سال قرار دے دیا۔