counter easy hit

سینیٹ سیٹیں ہمیشہ نیلام ہوتی ہے اوپن گنتی ہونی چاہیے، مشاہد حسین

Mushahid Hussain

Mushahid Hussain

لاہور (یس ڈیسک) ق لیگ کے رہنما مشاہد حسین سیدنے کہاہے کہ ایوان بالا سینیٹ میں کچھ نشستیں ہمیشہ نیلام ہوتی ہیں، سینیٹ کے انتخابات میں صنعتکاروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

انھوں نے ادبی میلے میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ سینیٹ میں دھاندلی سے بچنے کے لیے سرعام گنتی ہونی چاہیے، سینیٹ میں سیٹوں کی نیلامی ہمیشہ سے ہی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں سفارشی کلچر کا خاتمہ ناگزیر ہے، ملکی ترقی میرٹ پر فیصلوں سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔