counter easy hit

سینیٹ انتخابات میں پی پی پی واحد بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتیجے میں پیپلز پارٹی سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتیجے میں پیپلز پارٹی سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر آئے گی ، اس کے بعد ہماری حکمت عملی کیا ہونی چاہیے اس پر ہمیں سوچنا ہو گا ۔سابق صدر نے کہا کہ سنگل لارجسٹ پارٹی ہونے کے ناطے پیپلز پارٹی کی کچھ ذمہ داریاں اور حقوق ہوں گے۔

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ سینیٹ انتخابات سے فارغ ہو کر آپ سب اپنے اپنے حلقوں پر توجہ دیں، سینیٹ الیکشن کے فورا بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے بھی کمر کس لیں۔