counter easy hit

سینیٹ انتخابات، مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن نے بہت نظر انداز کیا جس سے ہمیں مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت موجودہ تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے اور انتخابات میں اس کے امیدوار کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔