counter easy hit

سینیٹ الیکشن کے دوران کہیں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (یس ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ملک میں کہیں بھی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، ایم کیوایم کے ساتھ انڈراسٹینڈنگ سندھ کے مفاد میں ہے، تمام جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، پوری کوشش ہوگی کہ سینیٹ کا چیئرمین پیپلزپارٹی ہی کا ہو۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے عوامی شکایات سیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینیٹ الیکشن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی واضح اکثریت ہے۔

پیپلز پارٹی پوری کوشش کرے گی کہ چیئرمین سینیٹ ہمارا ہو اور اس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ شرجیل میمن نے فرئیر ہال میں لگائی گئی پھولوں کی نمائش کا دورہ بھی کیا، جہاں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات میں گھوسٹ ملازمین بڑا چیلنج ہیں، یہ واحد محکمہ ہے جہاں براہ راست ترقیاں دی گئیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے اور عدالتی فیصلوں پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے معاملات رحمان ملک دیکھ رہے ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ہم آہنگی صوبے اور عوام دونوں کے مفاد میں ہے۔