counter easy hit

سینیٹ الیکشن: ق لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی

Asif Ali Zardari, Chaudhry Shujaat Hussain

Asif Ali Zardari, Chaudhry Shujaat Hussain

لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ ق نے پنجاب میں سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ وہ خود سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔