counter easy hit

سینیٹ کے چیئرمین کا انتخاب، مسلم لیگ نواز بھرپور زور آزمائی کیلئے تیار

Pakistan Senate

Pakistan Senate

اسلام آباد (یس ڈیسک) ایوان بالا کے عہدوں کیلئے حکومتی امیدواروں کا حتمی فیصلہ منگل کو متوقع ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے اپنی اپنی جماعتوں کی حمایت کی درخواست کی۔

حکومتی کمیٹی نے حمایت حاصل کرنے کیلئے جے یو آئی کے رہنماء اکرم درانی سے بھی ملاقات کی۔ اکرم درانی نے اکیسویں ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کو تحفظات دور کرنے سے مشروط کر دیا۔

فاٹا کے سینیٹ انتخابات کے معاملے پر خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں گورنر کے پی کے مہتاب عباسی، خواجہ سعد رفیق اور سیکریٹری قانون نے بھی شرکت کی۔ حکومتی عہدیداران نے سیکریٹری قانون سے فاٹا انتخابات کے معاملے پر مشاورت کی۔

مشاورتی اجلاس میں آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے فاٹا کے سینیٹ انتخابات کے معاملے کے حل پر غور کیا گیا۔ ادھر فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے سینیٹ انتخابات کیلئے اثرورسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں الیکشن سے پہلے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب متنازع ہوگا۔