counter easy hit

پنجاب: بالواسطہ بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب 8 فروری سےہو گا

selection of local representatives

selection of local representatives

اسلام آباد….. پنجاب میں بالواسطہ بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب 8 سے 14 فروری تک ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق یونین کونسلوں، ضلعی کونسلوں، ٹائون کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے بالواسطہ امیدواروں کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
8 فروری کو ضلعی کونسلوں، میونسپل کارپوریشنز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کے بالواسطہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ میونسپل کمیٹیوں کے بالواسطہ امیدواروں کا انتخاب 11 فروری کو ہوگا جبکہ یونین کونسلوں کے امیدواروں کے انتخاب کے لئے پولنگ 14 فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے متعلقہ کونسلوں کے ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے جن نشستوں کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، ان کے لئے وہ اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس انتخابی شیڈول کے دوران الیکشن کمیشن کے دفاتر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تعطیل کے ایام میں بھی کھلے رہیں گے۔