counter easy hit

پاکستان اور امریکہ کی بڑھتی قربتیں دیکھ کر چین نے ناقابل یقین رد عمل دے دیا

Seeing the growing proximity of Pakistan and the United States, China reacted unbelievably

لاہور (ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین، پاک امریکا نشست سے بہت زیادہ مطمئن ہے، چین ہمارا بہترین دوست ہے، امریکا تعلقات سےدوستی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، سی پیک پر کوئی مسئلہ نہیں،چین کے ساتھ سی پیک فیز ٹوکا معاہدہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں نے جب قلمدان سنبھالا تو پاک امریکا تعلقات پستی کا شکار تھے۔ہم یہاں تک 11مہینے میں پہنچیں ہیں، میں نے امریکی ہم منصب سے تعلقات کی بات کی۔ بتدریج تعلقات بڑھےاور وزیراعظم کودورے کی دعوت صدرٹرمپ نے دی تھی۔امریکا نے پہلی بار ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ اظہار تشکر کیا۔پاکستان ان کی توقع سے بڑھ کر خطے میں امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔پاکستان پر جو انگلیاں اٹھ رہی تھیں وہ اب نہیں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک علاقے میں ٹریلین ڈالر خرچ کیے ہوں ، اور 18سال طویل ترین جنگ جس میں دنیا کی فورسز شامل ہوں، وہاں ایک علاقے کو ترجیح دینا فطری عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں میں پاکستان کوموردالزام اس لیے ٹھہرایا جاتا رہا ، ہمارے پاس وزیرخارجہ ہی نہیں تھا۔اس لیے امریکا میں کوئی لابنگ ہی نہیں کررہا تھا۔ہم نے ایک پی آر فرم کو ان معاملات میں ہائر کیا۔لیکن کچھ عناصر نہیں چاہتے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات آگے بڑھیں۔امریکا کے دورے سے ایک پیغام گیا کہ عسکری قیادت اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، یکسوئی سے آگے بڑھ رہی ہے، سب کی سوچ ایک ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور پیغام بھی گیا کہ ہمارا افغانستان سے پہلے بھی ہمارا تعلق ہے۔ اگرچہ اس میں نشیب وفراز آتے رہے۔اس دورے میں افغانستان کے ساتھ ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو کیسے وسعت دیں گے۔ہم نے ان کو کہا کہ ہم کچھ مانگنے نہیں بلکہ پاکستان کا مقدمہ لے کرآئے ہیں کہ پاکستان نے امن کیلئے قیمت کیا ادا کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کا کردارمانا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایوان کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس بھی بلا لیا ہے تاکہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلی فتح یہ تھی کہ انہوں نے ہمارے مئوقف کو تسلیم کیا کہ وزیراعظم کہتے تھے کہ افغانستان میں امن کا حل ملٹری نہیں مذاکرات ہیں۔ہم دورہ امریکا پر فالو اپ جاری رکھیں گے۔ بھارت مانے نہ مانے مسئلہ کشمیر اٹھا دیا ہے،کشمیر کی صورتحال پر جلد اقوام متحدہ کو خط لکھوں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اورامریکا کے تعلقات پر کہا کہ ہمارا چین کے ساتھ فیز ٹو معاہدہ ہوچکا ہے، سی پیک پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔چین بھی ہماری امریکا کی نشست سے ضرورت سے زیادہ مطمئن ہے۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشمکش اپنی جگہ لیکن چین خطے کی صورتحال میں پر جگہ ہمارے ساتھ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website