counter easy hit

رنویر سنگھ کی سالگرہ پر ان کی نایاب تصاویر دیکھیں

بالی وڈ کے اسٹار رنویر سنگھ نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں اور اس موقع ان کی کچھ ایسی نایاب تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں مداحوں نے آج تک نہ دیکھا ہوگا۔

See rare pictures of Ranveer Singh's on his birthday

See rare pictures of Ranveer Singh’s on his birthday

بھارتی فلم نگری کے اسٹار رنویر سنگھ کی پیدائش 6 جولائی 1985 کو  فلم سٹی ممبئی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم بینڈ باجا بارات سے کیا جس میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما جلوہ گرہوئیں۔ اس کے بعد رنویر نے بالی وڈ کو ایک کے بعد ایک اچھی فلمیں دیں جن میں باجی راؤ مستانی اور بے فکرے جیسی فلموں نے فلمی شائقین کا دل جیتا۔ رنویر سنگھ کا شمار بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور اداکار انڈسٹری میں اپنے چٹکلوں اور مزاحیہ حرکتوں سے بھی جانے جاتے ہیں۔ رنویر کی ویسے تو بالی ووڈ میں کئی اداکاراؤں سے دوستی ہے لیکن اداکارہ دپیکا پدوکون کے ساتھ ان کی قربتیں بہت زیادہ ہیں جسے دونوں کی پریم کہانی کا نام بھی دیا جاتا ہے لیکن دپیکا نے رنویر کو صرف اپنا دوست قرار دیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ زندگی کی 32 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور اپنی سالگرہ منارہے ہیں جب کہ اس موقع پر بھارتی ویب سائٹ نے اداکار کی چند نایاب تصاویر جاری کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ اداکار کی یہ تصویر اس وقت کی ہے جب شاید وہ 3 سے 4 برس کے تھے۔ تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رنویر بچپن سے ہی شرارتی ہیں۔

رنویر سنگھ کی یہ تصویر ان کی والدہ کے ساتھ ہے اور اس تصویر میں بھی شرارت ان کے چہرہ پر چھلک رہی ہے جب کہ تصویر دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ شاید چھوٹو رنویر اس وقت کسی سوچ میں سر کھجا رہے تھے۔

بالی ووڈ میں بہترین ڈانسر مانے جانے والے رنویر سنگھ کی اس تصویر کا شمار بھی نایاب تصاویر میں ہوتا ہے کیونکہ اداکار کو بچپن میں اس طرح بغیر کپڑوں کے شاید ہی کسی مداح نے دیکھا ہوگا۔

زیر نظر تصویر میں رنویر بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ موجود ہیں۔ اس تصویر میں اداکار نوعمری کو پہنچ چکے ہیں جب کہ اچھی صحت اور تھوڑے موٹاپے کی وجہ سے انہیں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں۔

کالج یا اسکول کے زمانے میں لی گئی اس تصویر میں رنویر کو پہنچانا خاصہ آسان ہے۔ تصویر میں اداکار اپنے کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website