counter easy hit

سبی اورتربت میں آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

SECURITY, FORCES, OPERATION, IN, TURBAT, AND, SIBBI

SECURITY, FORCES, OPERATION, IN, TURBAT, AND, SIBBI

ایف سی بلوچستان نے سبی اور تربت میں کارروائی کے دوران 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ایف سی بلوچستان نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سبی کے شمالی پہاڑوں پر سرچ آپریشن کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 2دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردمقامی لوگوں کو دھمکی آمیز کالیں کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تربت کے علاقے گنڈیموگزئی کور میں بھی دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ایف سی نے خفیہ ٹھکانے میں چھپے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارودبرآمد کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website