counter easy hit

سیکیورٹی اخراجات کے باعث پاکستانی معیشت دباو میں ہے، آئی ایم ایف

IMF

IMF

اسلام آباد (یس ڈیسک) مشرق و سطی ٰ اور وسطی ایشیاء کے ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پاکستان کا معاشی جائزہ سیکورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتا ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار میں بات کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے مشرق و سطی ٰ اور وسطی ایشیاء کے ڈائریکٹر مسعود احمد نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ اس بات سے آگاہ ہے کہ سیکورٹی پر اربوں روپے کے اخراجات کے باعث پاکستانی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو اخراجات کم کرنے کی تاکید کیساتھ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں پر ضروری بجٹ رکھنے کی بھی ہدایت دیتا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔